ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر مکہ میں عمرے کی سعادت پانے کیلئے قیام پذیر پاکستانی عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آگ بھٹرک اٹھی۔
مکہ المسفلہ محلے کے ایک ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔جس میں 180 پاکستانی عمراہ زائرین قیام پذیر تھے۔ جنہیں بحفاظت دوسرے ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔
آتشزدگی کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ہوٹل کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔مکہ ریجن کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے ذرائع کو بتایا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ نے بروقت پہنچا اور امدادی کاموں کے باعث بڑا نقصان نہیں ہوا۔














