
نئی دہلی( ویب ڈیسک )بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جان شدید خطرے میں ہے اور
ان پر کسی بھی وقت حملہ کیا جاسکتا ہے۔اس حوالے سے ان کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا دعوی کر رہا ہے کہ نریندر مودی پر حملہ آنے والے دو یا تین دن تک کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ 22 دسمبر کی شام کو جب بھارتی وزیراعظم رام لیلا گراونڈ میں تقریب میں شرکت کیلئے جائیں گے تو ان پر حملہ ہوسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور یا تو خودکش دھماکے سے خود کو اڑا دے گا یا پھر گولیوں سے نریندر مودی کو قتل کرے گا۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈاکرنے میں مصروف ہے۔
ادھر بھارتی میڈیا نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ پاکستان کروا رہا ہے، بھارتی میڈیا ہمیشہ کی طرح اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستان کیخلاف بغیر ثبوت کے الزام لگا رہا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متنازع بل کیخلاف بھارت بھر میں جو احتجاج جاری ہے اور مودی سرکار کیخلاف جو لوگ سڑکوں اور گلیوں میں نکل آئے ہیں، یہ سب ڈرامہ اور پراپیگنڈا ان سب سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا جارہا ہے۔














