
سان فرانسسکو (ویب ڈیسک ،خبرایجنسی)سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ
انٹرنیٹ پر جاری اس رپورٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جس میں فیس بک کے 26.7 کروڑ صارفین کے نام اور ٹیلی فون نمبر آن لائن افشاں ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، تاہم ہمارے نزدیک غالب گمان یہ ہے کہ ان معلومات کو فیس بک پر ان تبدیلیوں سے قبل حاصل کیا گیا جو ویب سائٹ کی انتظامیہ نے گزشتہ چند برسوں کے دوران لوگوں کی ذاتی معلومات کو زیادہ محفوظ بنانے کے واسطے کیں۔بلاگ پوسٹ کے مطابق ایک انٹرنیٹ سکیورٹی ریسرچر بوب ڈیاشنکو نے اس ڈیٹا بیس کا انکشاف کیا جو انٹرنیٹ پر کھلے عام دستیاب تھا۔ اس میں فیس بک کے صارفین کے نام ، یوزر آئی ڈیز اور فون نمبر موجود تھے۔





































