ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان واپس روانہ

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان کے ایک مختصر دورے کے

بعد واپس روانہ ہوگئے ۔

معزز مہمان نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے پر ابو ظہبی روانہ ہوئے اور یو اے ای کے سفیر نے شیخ محمد بن زید النہیان کو الوداع کہا۔وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔شیخ محمد بن زید النہیان وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دونوں رہنماﺅں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ انتہائی اہم نوعیت کا ہوگا کیوں کہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے تناظرمیں یہ دورہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

قبل ازیں ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے نائب سپریم کمانڈر محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے اور وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ولی عہد کا استقبال کیا۔ عمران خان خود گاڑی چلاکر معزز مہمان کو وزیراعظم ہاﺅس لے کر پہنچے۔محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس دوران تجارتی اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی امن پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد بن زید النہیان دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔