ایرانی جنرل قاسم سلیمانی شاہ کی نماز جنازہ ادا،امریکہ کیخلاف نعرے بازی

بغداد (ویب ڈیسک ،فوٹو:اسکرین شارٹ )امریکی فضائی حملے میں جاں بحق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی

شاہ کی نماز جنازہ پر بغداد میں بڑا اجتماع ہوا، عراقی وزیر اعظم سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے ، امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

عراقی ملیشیا کمانڈر ابو مہدی المہندس کو عراق میں سپرد خاک کیا جائے گا جبکہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی شاہ کی میت ایران لے جائی جائے گی۔ ہفتہ کو بغداد کی فضائیں امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں، ایران کے جنرل قاسم سلیمانی شاہ کی نماز جنازہ کیلئے ہزاروں افراد جمع ہیں، مظاہرین نے عراقی اور ملیشیا پرچم جنرل سلیمانی اور ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں۔

 عراقی ملیشیا کمانڈر ابو مہدی الہندس کو عراق میں سپرد خاک کیا جائے گا اور قاسم سلیمانی شاہ کی میت ایران لے جائی جائے گی ، جہاں آج اتوار کو مشہد میں بھی ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی، جس میں آیت اللہ خامنہ ای بھی شریک ہونگے اور تدفین ممکنہ طور پر 7 جنوری کو آبائی قصبے کرمان شاہ میں کی جائے گی۔ ایران نے امریکہ کے ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے جنرل سلیمانی کیلئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے