
سری نگر (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سوپور قتل
عام کے شہداءکوان کے 27ویںےوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین پامالیوں کی تحقیقات کرائیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیو ں نے 6جنوری 1993ءکو سوپور قصبے میں 60سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور 400سے زائد مکانوں اور دکانوں کو نذر آتش کردیاتھا۔سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری اےک بیان میںانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی داد رسی کیلئے اٹھ کھڑی ہوں جب نریندر مودی کی سربراہی میں بھارتی حکومت جموںوکشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل کرنے اور مسلمانوں کے قتل عام اور غیر کشمیریوں کو مقبوضہ علاقے میں بسانے کے ذریعے آبادی کا تناسب بگاڑنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے ۔
سیدعلی گیلانی نے کہاکہ بھارت کے5اگست 2019ءکے یکطرفہ اورغیر قانونی اقدامات ان جرائم کے ثبوت ہیں۔انہوںنے اقوام متحدہ پر زوردیاکہ وہ حق خود رادیت سمیت مظلوم کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی شاہین نے سرینگرمیں ایک میڈیا انٹرویو میں کہاہے کہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔ انہوںنے تمام غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوںکی رہائی اور خوف و ہراس کا ماحول ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔














