ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس مو ¿قف کا اعادہ کیا ہے کہ ایران کو جوہری

ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔

 امریکی صدر کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی ایران نے 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015ءمیں طے شدہ جوہری سمجھوتے اور اس کی شرائط سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ایران نے یہ اعلان میجر جنرل قاسم سلیمانی کی گذشتہ جمعہ کو بغداد میں امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ہلاکت کے ردعمل میں کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ 8 مئی 2018ءکو جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبردار ہو گیا تھا اور اسی سال نومبر میں ایران کے خلاف دوبارہ سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں۔