
سرینگر (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج
ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے چارسو اونتی پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
پولیس نے ایک بیان میں ضلع کے گاﺅں چارسو میں جھڑپ میںایک عسکریت پسند کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں کارروائی جاری تھی ۔





































