
جموں (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ
کارروائی کے دوران بدھ کو جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ہارون احمد نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے گندارہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہارون عسکریت پسند تھا جوفوجی آپریشن کے دوران مارا گیا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔














