ملکہ برطانیہ،شہزادہ ہیری، میگھن کی آزاد زندگی کیلئےعبوری مدت پرمتفق

لندن (ویب ڈیسک ) ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کو عبوری عرصہ فراہم کرنے پر

اتفاق کیا ہے جس میں وہ کینیڈا اور برطانیہ میں وقت گزار سکیں گے۔ملکہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سینڈریگھم میں ہونے والی بات چیت انتہائی مثبت رہی جن میں شہزادہ چارلس اور ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیمز بھی موجود تھے۔

 اعلامیے کے مطابق وہ ان دونوں کی جانب سے خود مختار زندگی گزارنے کی خواہش کی مکمل حمایت کرتی ہیں تاہم وہ اس پر دونوں کی کل وقتی طور پر شاہی خاندان کا حصہ رہنے کو ترجیح دیتیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں حتمی فیصلے کر دیئے جائیں گے۔شاہی خاندان کی جانب یہ اعلامیہ سینیئر اراکین کے ایک اجلاس کے بعد جاری کیا گیا جس میں شہزادہ ہیری اور میگھن کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔