کوروناسے متاثر ایران کیلئے برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے طبی سامان بھیجوادیا

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کو طبی سامان بجھوایا ہے، جو کورونا وائرس پھیلنے

کی وجہ سے سخت متاثر ہوا ہے۔تینوں یورپی ممالک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انسٹیکس نامی ایک طریقہ کار کے ذریعے پہلا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق طریقہ کار کے تحت ایران کے ساتھ تجارت اگر یورو میں طے ہوجاتی ہیں تو امریکی پابندیوں سے بچا جا سکتا ہے۔ایرانی حکومت نے اس کا کوئی سرکاری ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ مشکل عالمی حالات کے درمیان امریکہ کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ اسے کیا کرنا چاہئے۔ایران نے 47،593 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کی ہے اور 3036 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے کچھ طبی سامان کی خریداری مشکل ہے۔