
نئی دہلی (ویب ڈیسک)چین بھارت کشیدگی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت امن چاہتا ہے لیکن اُکسانے پر جواب دینے کی اہلیت
بھی رکھتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لداخ میں چینی فوج کے ہاتھوں ہلاک بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مودی کا کہنا تھا کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ ہمارے جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو فخر ہوگا کہ ہمارے جوان مارتے مارتے مرے ہیں، ہمارے لیے ملکی اتحاد اور خود مختاری اولین اہمیت رکھتی ہے۔مودی نے کہا کہ بھارت امن چاہتا ہے لیکن کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔














