مجموعی طور پر بھارتی معاشرہ نسل اورقوم پرستی کے گرد مرکوزہے،باراک اوبامہ

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) سابق امریکی صدر باراک ا وبامہ نے اپنی کتاب میں بھارت میں مسلم مخالف انتہا

پسندی اور پاکستان دشمنی کے بارے میں چند اہم حقائق سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ باراک اوبامہ کی حالیہ شائع ہونیوالی نئی کتاب Promised Land A کے صفحہ نمبر600اور601 میں انہوں نے نومبر2020میں بھارت کے دورے کے دوران سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سِنگھ سے ملاقات کا حوالہ اور اپنی ذاتی رائے دیتے ہوئے لِکھا کہ ”'بڑھتے ہوئے مسلم مخالف جذبات نے ہندو قوم پرست بی جے پی کے اثر کو مظبوط کیا “'(یاد رہے کہ اس وقت حزبِ اختلاف کی مرکزی جماعت بے جے پی تھی)۔ سابق بھارتی وزیراعظم کے اپنے بیان کے مطابق بھارت میں کسی غیر یقینی صورتحال میں مذہبی اور نسلی یکجہتی کے غلط استعمال سے فائدہ ٹھانا بھارتی سیاستدانوں کیلئے کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔نھوں نے یہ بھی لکھا کہ جنونیت اور انتہا پسندی بھارتی معاشرے میں سرکاری اور نجی سطح پر بہت گہرائی تک سرائیت کر چکی ہے اور پاکستان دشمنی بھارت میں قومی یکجہتی اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ بہت سے بھارتی اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ بھارت نے پاکستانی جوہری طاقت کا مقابلہ کرنے کیلئے ایٹمی ہتھیار تیار کیے۔ ان کو اس بات کا قطعاََ ادراک نہیں کہ کسی بھی طرف سے ذرا سی غلطی پورے خطے کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ آج مجموعی طور پر بھارتی معاشرہ نسل اورقوم پرستی کے گرد مرکوزہے۔ معاشی ترقی کے باوجود، بھارت ایک منتشر اور بے حال ملک ہے، جو ب±نیادی طور پر مذہب اور قوم میں بٹا ہوا ہے اور بد عنوان سیاسی عہدے داروں، تنگ نظر سرکاری افسروں اور سیاسی شعبدہ بازوں کی گرفت میں ہے۔