بیجنگ (ویب ڈیسک ) چین نے کہا ہے کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں اور
حربے ناکام ہوں گے،دہشتگردی کیخلاف بین الاقوامی جنگ میں پاکستان کی مثبت کاوشوں کو سراہتے ہیں، دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے لئے چین پاکستان کے ساتھ ہے۔
ترجمان چینی دفتر خارجہ لی جیان ژاﺅ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں، حربے ناکام ہوں گے۔چین انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی جدوجہد کا معترف ہے ۔چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لئے چین پاکستان کے ساتھ ہے ۔سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنیوالوں کو مایوسی ہو گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر سی پیک کو ناکام کرنے کی بھارتی کوششوں کے ثبوت بھی دے چکے ہیں۔پاکستانی ڈوڑئیر میں سی پیک کیخلاف بھارتی سازشوں اور ریاستی دہشت گردی کے تمام ثبوت موجود ہیں۔ڈی جی ای ایس پی آر سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں اور مزموم عزائم کو بے نقاب کر چکے ہیں ۔