کورونا ویکسین کے انتظامات نہ ہونے سے ہرطرف مایوسی ہے، نوازشریف

لندن(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بروقت کورونا

ویکسین کے انتظامات نہ ہونے سے ہرطرف مایوسی ہے، ہمارا ایٹمی پاکستان کس طرح سے ہرمحاذ پر رسوا ہو رہا ہے، حکمران کب 22 کروڑ عوام پر ترس کھائیں گے؟
نواز شریف نے نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا ایٹمی پاکستان کس طرح سے ہر محاذ پر رسوا ہو رہا ہے۔چاہئے تو یہ تھا کہ کرونا سے نمٹنے کیلئے بروقت ویکسین کے انتظامات کئے جاتے لیکن اس میں بھی ہر طرف مایوسی ہی مایوسی ہے۔ کب ہمارے 22 کروڑ عوام پر حکمران ترس کھائیں گے؟ کب ہمارے حالات بدلیں گے؟ ۔