سرینگر ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ
کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں چاربے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوجیوں نےمذکورہ نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مڑھل میں تلاشی اورمحاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا،آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی تاحال جاری تھی ۔