نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک بار پھر زبان پھسل گئی اور سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کی اچھی طرح کلاس لے لی
ہے ۔
نریندر مودی نے ٹیلی پراو ¿نٹر کی گڑبڑ کے بعد اب امریکا میں ایک اور گڑبڑ گھوٹالا کردیا وہ کہنا کچھ چاہتے تھے اور کہہ کچھ اور دیا، انگریزی کی ٹانگ توڑنے پر سوشل میڈیا پر ان کا اچھا خاصا مذاق بن گیا ہے ۔انویسٹنگ اِن اے چائلڈ گرل ول لفٹ اَپ دا اَنٹائر فیملی پر یقین رکھنے والے مودی انوسٹنگ کی جگہ انویسٹیگیٹنگ یعنی تفتیش کہہ گئے۔
اب اس کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ایک بار پھر زبان پھسلنا کہہ لیجیے یا پھر تعلیم کی کمی، خیر جو بھی ہے سوشل میڈیا پر ان کی ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی گئی ہے، سوشل میڈیا پر صارفین مزے مزے کے تبصرے کررہے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم دورہ امریکہ پر کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے،کسی نے کہا کہ یہی ہوتا ہے انگلش کی کلاسز نہ لینے سے۔ تو کوئی بولا مودی نے بولا ہے تو کچھ سوچ کر ہی بولا ہوگا، اس سے قبل بھی بھارتی وزیر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ان کی زبان پھسل گئی۔اپنی تقریر میں وہ ”بیٹی بچاو ¿ بیٹی پڑھاو ¿“ مہم پر بات کر رہے تھے کہ ان کی زبان پھسل گئی اور بیٹی پڑھاو ¿ کے بجائے ”بیٹی پٹاو ¿“ کہہ بیٹھے ہیں ۔