نئی دہلی (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی،فوٹوفائل)دہلی ہائی کورٹ نے ایک جھوٹے مقدمے میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک
کو سزائے موت دینے کی این آئی اے کی درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے 09اگست کو اس کی سماعت مقرر کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک کو جو اس وقت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔عدالت نے نوٹس جاری کردیاہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے کشمیری رہنماکو سزائے موت دینے کی این آئی اے کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔
جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک این آئی اے کی اس درخواست کا جواب دیں گے, جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک ”نایاب ترین کیس“ ہے, ہائی کورٹ نے سزائے موت پر لا کمیشن کی سفارشات بھی طلب کر لی ہیں۔