
ریاض (ویب ڈیسک )اسلامی ممالک رمضان المبارک 1446 ھ کا چاندجمعہ 28 فروری 2025 کو دیکھیں گے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق 28 فروری کو ماہ
رمضان کے چاند کا مشاہدہ مغربی ایشیا، بیشتر افریقا اور جنوبی یورپ میں دوربین کے ذریعے ممکن ہوگا ،جبکہ شمالی اور جنوبی امریکا کے وسیع علاقوں میں آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔
اسلامی دنیا میں جمعے کے دن چاند نظر آنے کا امکان موجود ہے اور یہ مغرب سےپہلے پیدا ہوگااورغروب آفتاب کے بعد ڈوب جائے گا، لہٰذا ایسے حالات میں عموماً اسلامی ممالک اگلے دن رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں، اس بنیاد پر توقع کی جا رہی ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک رمضان المبارک کا آغاز ہفتہ یکم مارچ 2025 کو کریں گے۔
ماہر فلکیات انجینئرمحمد شوکت عودہ نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا،جبکہ رمضان المبارک 29 دن ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا،انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ اندازے فلکی حساب سے ہیں جبکہ یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان اور اس کے اختتام کی اطلاع سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں ہے۔














