
واشنگٹن (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین پر اچھی بات چیت ہوئی ہے، اس حوالے سے پراعتماد ہوں۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےامریکی صدر نے کہا کہ یوکرین کافی عرصہ پہلے ڈیل کرسکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین میں کوئی فوجی نہیں بھیج رہے، اگر یورپ یوکرین میں امن دستے رکھنا چاہتے ہیں تو اچھی بات ہے۔
امیریکی صدر نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ یورپ سے تمام فوج ہٹانی پڑے گی۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں اور الیکٹرانک چپس کی بڑی کمپنیوں کی جلد امریکا واپسی کا اعلان کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں کار پلانٹس قائم ہوں گے۔آٹو ٹیرف 25 فیصد کے قریب ہوگا۔




































