
تہران (ویب ڈیسک ،خبرایجنسی،فوٹوفائل )ایران کےسپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد کردی ہے ۔اپنے بیان میں خامنہ ای
نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کےامریکی اوراسرائیلی منصوبے کوبےوقوفانہ قرار دیا ۔
۔تہران میں فلسطینی اسلامی جہاد کے سربراہ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین سے متعلق احمقانہ منصوبے پورے نہیں ہوسکتے۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ مصر اور اردن کو فلسطینیوں کو اپنے ملک میں آباد کرنا چاہیے۔




































