
سرینگر،پہلگام( ویب ڈیسک ،خبرایجنسی ،فوٹو فائل )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد حسب روایت ہندوستانی
میڈیا نے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر مبینہ حملہ ہوا جس کے بعد ہندوستانی میڈیا او بالخصوص ”را“ سے جڑے ہوئے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا ہے۔ حملے میں مذہب کا استعمال کرتے ہوئے غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کا ڈرامہ بھی کیا گیا ۔
ذرائع کاکہنا تھا کہ بھارت روایتی طور پر کسی غیر ملکی سربراہ کے دورے یا اہم موقع پر، فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے قابو سے باہر سیکورٹی حالات سے ہٹانا چاہتا ہے یہ محظ اتفاق نہیں کے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر م±بیّنہ حملہ ا±س وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھی ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
اس سے پہلے بھی مودی حلومت سیاسی فائدہ حاصل کرنے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے متعدد بار فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاتی رہی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔














