
سری نگر(ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع
بانڈی پورہ اورضلع شوپیاں میں 4نوجوانون شہید کر دئیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ۔نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گریز میں باکتور گریز میں ایک پر تشدد آپریشن کے دوران شہید کیاگیاجبکہ ایک نوجوان کو ضلع کے علاقے بدرہامہ زاوورامیں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔دریں اثناء معروف آزادی پسند رہنماء شکیل احمد بخشی کے اہلخانہ نے کہاہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے شکیل بخشی پر انکے گھرمیں قاتلانہ حملہ کیا ۔تاہم وہ محفوظ رہے ۔














