
لندن(رنگ نوڈاٹ کام) لندن کےسابق میئر اوربرطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) کے حامی کنزرویٹو
سیاستدان بورس جانسن کنزریٹو پارٹی کے سربراہ اور برطانیہ کے اگلے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اگلے وزیر اعظم کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے آخری مرحلے میں بورس جانسن اور سیکریٹری خارجہ جیرمی ہنٹ مدمقابل تھے جن کا انتخاب کنزرویٹو پارٹی کے 2 لاکھ اراکین نے کیا۔ مطابق بورس جانسن نے 92 ہزار ایک سو 53 اور جیرمی ہنٹ نے 45 ہزار 6 سو 56 ووٹ حاصل کیے۔
بورس جانسن نے وزیراعظم منتخب ہونے کے اعلان کے بعد تقریر میں کہا کہ وہ یورپی یونین کی جانب سے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن تک بریگزٹ مکمل کریں گے۔
بورس جانسن باضابطہ طور پرآج( 24 جولائی کو) سابق خاتون وزیراعظم ٹیریزا مے کی جگہ برطانوی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ٹیریزا مے پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدہ منظور کروانے میں ناکامی پر مستعفیٰ ہوگئی تھیں۔





































