خلیفہ شیخ زید بن النہیان سمیت 4 افراد کو تلور کے شکار کی اجازت

کوئٹہ ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان سمیت

حکمراں خاندان کے دیگر 4 افراد کو بین الاقوامی سطح پر تحفظ پانے والے تلور کا شکار کرنے کی اجازت دے دی ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ شکاریوں کی فہرست میں ان کے بھائی اور شاہی خاندان کے دیگر 2 افراد کے نام شامل ہیں۔شیخ خلیفہ کو 3 صوبوں، سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں شکار کی اجازت دی گئی۔

اجازت نامے کے مطابق شیخ خلیفہ کو سندھ کے ضلع سکھر، گھوٹکی، سانگھڑ اور نواب شاہ، بلوچستان کے پنجگوڑ، خاران کے علاوہ ناگ درہ واشک ،ماشکیل، اورماڑہ، پسنی، گوادر، ژوب اور سبی کے علاقے ڈومکی جبکہ پنجاب میں رحیم یار خان، راجن پور اور چکوال میں شکار کی اجازت دی گئی۔

شاہی خاندان کے ایک رکن شیخ سیف بن محمد کو بلوچستان کے ضلع لورا لئی میں تحفظ پانے والے پرندوں کے شکار کی اجازت دی گئی۔