سعودی عرب میں نامناسب لباس،خواتین سمیت مزید 60 گرفتار

ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی دارالحکومت ریاض کی پولیس کے مطابق پبلک مقامات پر نامناسب لباس پہن کر

گھومنے پھرنے پر مزید 60 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں37 خواتین شامل ہیں۔ سماجی تہذیب کے منافی سرگرمیوں پران کی سرزنش بھی کردی گئی ہے۔
ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتاری کی کارروائی سماجی تہذیب کے تحفظ کے جاری لائحہ عمل پرعمل درآمد کے تحت کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہناہے کہ تین دن کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،گرفتارشدگان میں 37 خواتین اور 23 مرد ہیں۔
پولیس سعودی عرب کے تمام بڑے شہرو ںمیں ان دنوں سماجی تہذیب کے منافی سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لے رہی ہے۔ غیر سماجی حرکتوں سے روکنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔