مکہ (ویب دیسک،خبر یجنسی)مسجد الحرام کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ حرم شریف میں توسیع کا منصوبہ 2023 ء تک
مکمل کر لیا جائے گا۔ سعودی اخبار کے مطابق حرم انتظامیہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عمار الاحمدی نے مکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ حرم شریف میں توسیع کے منصوبے کا 80 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
منصوبہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد ہے اور کسی رکاوٹ کے بغیر کام جاری ہے۔الاحمدی نے مزید کہا کہ توسیعی منصوبہ کئی مرحلوں پر مشتمل تھا۔ پہلے مرحلے میں سابقہ عمارتیں منہدم کی گئیں۔
دوسرے مرحلے میں منہدم شدہ مقامات کی صفائی کی گئی۔تیسرے مرحلے میں تعمیرات کا کام انجام دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ توسیعی منصوبے کے تحت طہارت خانے، وضو خانے، الیکٹرانک زینے، لفٹیں، سی سی کیمرے سب شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2023 ء تک پورے منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا۔














