
برسلز۔(ویب دیسک) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ جوزف بورل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران
اور عالمی طاقتوں کے درمیان موجودہ جوہری معاہدے کو ہر حال میں برقرار رکھنا ہوگا اور اس کے لئے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ہسپانوی اخبار ایل پیس کوانٹرویو دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان موجودہ جوہری معاہدے کوبرقرار رکھنے کے لئے تمام فریقین اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے جوہری معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فریقین سے کہا کہ اس سلسلے میں بھرپور اقدام کریں۔





































