
لندن(اسپوٹس ڈیسک ) ورلڈ کپ 2019 میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو103 رنز سے شکست دے دی ۔ انگلینڈ کی جانب سےدیے
گئے 312 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقہ کو ابتدا میں کچھ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم 36 کے مجموعی اسکور پر مارکرم اور 44 کے اسکور پر فاف ڈیوپلیسی آئوٹ ہوگئے،
دونوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ کی نئی دریافت جوفرا آرچر نے پویلین وٹایا۔جنوبی افریقہ کو چوتھے اوور میں ایک دھچکا اس وقت لگا جب آرچر کی باونسر ہاشم آملہ کے ہیلمٹ پر جالگی جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔تاہم اسکے بعد اوپنر کوئنٹن ڈی کوک اور اور وین ڈر ڈیوسن نے اننگز کی کمان سنبھالی اور دونوں کے درمیان شراکت نے پروٹیز مشکل صورتحال سے نکالا۔
۔ڈی کوک 68رنز سکور کرکے پلنکٹ کے ہاتھوں پوویلین لوٹے، جے پی ڈومنی بھی کچھ خاص نہ کرپائے اور8رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے جبکہ پریٹوریس1رن بنا کررن آئوٹ ہوئے،پھلوکوایو24رنز بنا کر بین سٹوکس کے شاندار کیچ کے باعث پوویلین لوٹے،ہاشم آملا 13رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،ربادا 11رنز بنا کر پوویلین لوٹے، اس سے قبل اوول گراآئونڈ میں کھیلے جا رہے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈپلوسی نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن روئے اور جونی بیئرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر عمران طاہر نے بیئر سٹو کوآئوٹ کر دیا۔پہلی وکٹ جلدی گرنے کے بعد جیسن روئے اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
جیسن روئے اور جو روٹ نے اپنی نصف سنچریاں سکور کیں ، دونوں کھلاڑی بالترتیب 54 اور 51 رنز بنا کر آآئوٹ ہوئے۔این مورگن اور بین سٹوکس نے چوتھی وکٹ کے لیے106رنز جوڑے جس کے بعد مورگن57رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بنے، جوڑ بٹلر لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور18رنز بنا کر نگیدی کا شکار بن گئے،معین علی بھی صرف3رنز بناکر نگیدی کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،کرس ووکس کو13رنز پر ربادا نے پوویلین چلتا کیا۔
بین اسٹوکس89رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پوویلین لوٹے،انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا جب کہ جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیدی نے 3، عمران طاہر اور کگیسو ربادا نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔














