انڈر19کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

اہور(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی،جہاں وہ دو 4 روزہ اور 3ایک روزہ میچز کھیلےگی۔

پی سی بی کے مطابق قومی جونیئر ٹیم کیلئےاعلان کردہ ممکنہ 26کھلاڑیوں میں سے تین پریکٹس میچوں کےبعد حتمی اسکواڈ کااعلان 15اپریل کو کیا جائےگا۔

پی سی بی ڈائریکرانٹرنیشنل کرکٹ افیئرز ذاکر خان کا کہنا تھا کہ اس دورے سے ہمیں مستقبل کےاسٹارملیں گے اور اس دورے سےآئندہ سال جنوری میں منعقد ہونے والے آئی سی سی انڈر19ورلڈ کی تیاری شروع ہو جائے گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرباسط علی کی سربراہی میں تین رکنی سلیکشن کمیٹی نے 26کھلاڑیوں کے نامو ں کا اعلان کر دیا ہے۔

کھلاڑیوں میں خیام خان، مزمل خان، باسط علی، عرفان نیازی، سلمان شفقت، عباس آفریدی، آفتاب عالم، محمد وسیم، سید نذیر، روحیل نذیر،محمد طحٰہ، نادر شاہ، صائم ایوب، فہد منیر، قاسم اکرم، عامر علی، محمد آصف، محمد جہانگیر، محمد عامر، محمد حارث، نیاز خان، سلمان خان جونیئر، اختر شاہ، محمد جنید، حیدر علی اور شیرازخان شامل ہیں۔