پاکستان کرکٹ بورڈ کا راولپنڈی،اسلام آباد کے شائقین کا شکریہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ کو کامیاب ایونٹ بنانے پر راولپنڈی اسلام آباد کے شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 پی سی بی ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید نے کہا کہ پی ایس ایل فور کے فوری بعد ایونٹ منعقد گیا تھا جس میں شائقین کرکٹ نے بڑی تعداد میں آ کر کرکٹ سے اپنی محبت کا اظہار کیا جس پر پی سی بی ان کا شکر گزار ہے۔