جنوبی افریقہ کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، عروج ممتاز

کراچی( رنگ نو ڈاٹ کام )پاکستان ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی چیئرپرسن عروج  ممتاز نے کہا ہے کہ ٹیم کا انتخاب کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور سلیکٹرز کی مشاورت سےکیا

گیا۔انہوں نےنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس میں جنوبی افریقہ کے خلاف3 ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے پاکستانی ٹیم کے اعلان کیا۔

عروج  ممتاز،پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،۔ انعم امین کی چاروں شعبوں میں کارکردگی مایوس کن رہی جس کے باعث انہیں ڈراپ کیا ہے۔

عروج ممتاز نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم  کے خلاف پاکستانی ٹیم کی عمدہ پرفارمنس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، جنوبی افریقہ کی باؤنس والی وکٹوں پر کھلاڑیوں کو مشکلات ضرور ہونگی اس کے لئے ہم نے تیاری کی ہے

پاکستان کی ویمن 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں میں کپتان بسمہ معروف، ناہیدہ خان، جویریہ رؤف، سدرہ  امین، جویریہ ودود، عمائمہ سہیل، ندا ڈار، عالیہ ریاض، کائنات امتیاز، سدرہ نواز، ثناء میر ،نشریٰ سندھو، ڈیانا بیگ ،ایمن انور ،رامین شمیم شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے ، ناہیدہ  خان کی جگہ ارم جاوید اسکواڈ کا حصہ ہوں گی۔ چار  ریزور کھلاڑیوں میں منیبہ علی، صبا نذیر، فریحہ محمود اور فاطمہ ثناء شامل ہیں۔