
آسٹریلیا سے مسلسل ہار پر پاکستانی کرکٹ کے حلقے اورشائقئن پریشان ہیں لیکن بیٹسمین عمر اکمل کو پروا نہیں۔
دبئی میں چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا سے ہارنے کے بعد عمر اکمل پارٹی منانے ڈانس کلب پہنچ گئے۔ دبئی کے کلب میں ہار کا غم مٹانے کےلئے عمر اکمل جھومتے گاتے رہے۔
عمر اکمل نے اپنی ویڈیو خود بنائی اور سوشل میڈیا پر شئیرکردی۔ واضح رہے کہ چوتھے ون ڈے میں عمر اکمل نے محض 7رنز بنائے تھے۔




































