قومی انڈر 19ٹیم میں چیمپئن بننے کی پوری صلاحیت ہے ، سرفراز احمد

کراچی(اسپورٹس ڈیسک )سابق کپتان سرفراز احمد نے آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی حوصلہ

افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم چیمپئن بننے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
انٹراسکول اسکریبل چیمپئن شپ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹار کرکٹرسرفراز احمد نے کہا کہ مجھے اسکریبل کے بارے میں اتنا معلوم نہیں یہ عقل والوں کا کھیل ہے، مجھے ندیم عمر نے اسکریبل کےبارے میں بتایا ہے۔سا
بق کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ پاکستان کئی سال سے اسکریبل میں چیمپئن ہے،ا نگلش ہماری مادری زبان نہیں پھر بھی ہم چیمپئن ہیں یہ اعزاز کی بات ہے۔سرفرازاحمد نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیلیے میری نیک خواہشات ہیں، ٹیم کی باﺅلنگ اور بیٹنگ بہت اچھی ہے امیدہے افغانستان سے جیتیں گے۔انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم ورلڈ چیمپئن بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔