
سلہٹ (اسپورٹس ڈیسک)ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ پاکستان ویمن ٹیم کی ایشیا کپ میں مسلسل دوسری فتح ہے۔ قومی خواتین ٹیم نے 71 رنز کا آسان ہدف 12 ویں اوور کی دوسری گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ سدرہ امین نے ناقابل شکست 36 رنز بنائے اور ان کو عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
پیر کو سلہٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں بنگلہ دیشی ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنائے ، سلمہ خاتون ناقابل شکست 24رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ۔پاکستان کی طرف سے باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث بنگلہ دیشی کی 7 کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ بھی عبور نہ کرسکیں۔
ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے دو، دو جبکہ سادیہ اقبال اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔جواب پاکستان ویمنز نے مطلوبہ ہدف باآسانی12.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سدرہ امین نے ناقابل شکست 36 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور اس عمدہ کارکردگی پر ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یہ پاکستان خواتین ٹیم کی ایشیاکپ میں مسلسل دوسری فتح ہے۔














