قومی کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی

لاہور (اسپورٹس ڈیسک،فوٹو فائل )پاکستان کرکٹ ٹیم غیر ملکی پرواز کے زریعے سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم رات گئے لاہور ایئرپورٹ پہنچی۔ قومی اسکواڈ غیر ملکی پرواز کے ذریعے سڈنی سے آکلینڈ اور پھر کرائسٹ چرچ پہنچے گا،اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں۔
سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلا دیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں،سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگال ٹائیگرز کے خلاف کھیلیں گے، جبکہ سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے، جس کے بعد قومی ٹیم 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل 17 اور 19 اکتوبر کو پریکٹس میچز کھیلے گی۔