
بنکاک (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کےلئے اعزاز، باکسرعثمان وزیر نے ورلڈیوتھ ٹائٹل جیت لیا۔پاکستان کے عثمان وزیر نے ورلڈ یوتھ باکسنگ ٹائٹل اپنے نام
کرلیاہے۔ عثمان وزیر نے فائنل میں تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا کو چھٹے راونڈ میں ناک آوٹ کردیا، یہ کسی پاکستانی باکسر کا پروفیشنل باکسنگ میں پہلا ورلڈ ٹائٹل ہے۔
ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے تحت ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی گئی جس میں قومی ہیروعثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر سومپوت سیسا کو چھٹے راونڈ میں ناک آﺅٹ کردیا۔




































