
شارجہ ( ویب ڈیسک )پی ایس ایل میں چھکوں کی دوڑ غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی اسٹارز پر سبقت لے گئے، لیوک رونکی
سب سے اوپر اور ورلڈ نمبر ون بابراعظم سب سے نیچے ہیں۔
پی ایس ایل فور کے پندرہ میچوں میں اب تک 161 چھکے لگ چکے ہیں، ایونٹ میں سب سے زیادہ گیارہ چھکے لیوک رونکی نے لگائے ، پولارڈ اور عمراکمل نے دس ، دس بار گیند باونڈری سے باہر پھینکی ، کولن انگرم نے آٹھ بار ایک گیند پر چھ رنز حاصل کیے۔
پی ایس ایل فور میں بڑے اسٹروکس کا تناسب دیکھا جائے تو غیرملکی کھلاڑی بازی لے گئے، بیس اوور سیز پلیئرز پچاسی چھکے لگا چکے ہیں، چھبیس پاکستانی بلے بازوں نے چہیتر چھکے لگائے۔
ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم پانچ میچوں میں صرف ایک بار ہی چھ لگا سکے۔














