
دبئی(اسپورٹس ڈیسک )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ
میں پاکستان خاص طور پر اپنے ہوم گراؤنڈ کراچی میں کھیلنے کےلیے پُرجوش ہوں۔پی ایس ایل فور کو کامیاب قرار دیتے ہوئےانہوں نےکہاپاکستان میں شیڈول میچزکےحوالے سے بہتر توقعات وابستہ ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اب تک کےمقابلے دلچسپ رہے،تمام کھلاڑی بہترسے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے کوشاں ہیں، شائقین کرکٹ کی دلچسپی نے بھی ان کے جوش کوبڑھا دیا۔
ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہاکہ ہارجیت کی طرح انجریز بھی کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ لیگ کے دوران حفیظ سمیت کئی کرکٹرز کو باہر ہونا پڑا، انھوں نے کہا کہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن دلچسپ ہوتا جارہا ہے، میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں، ہم مزید بہتر نتائج پیش کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز میں کرکٹ کے مداح بھرپوردلچسپی لیں گے۔














