
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرانضام الحق نےورلڈ کپ کرکٹ 2019کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا.
انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا۔
ورلڈ کپ کیلئے وقومی ٹیم کےاسکواڈ میں سرفراز احمد(کپتان)، فخر زمان، عابد علی، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمد حفیظ، امام الحق، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان، محمد حسنین شامل ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نےہماری یہ ٹیم انشااللہ جیت کر آئے گی، ہم سب کی یہی دعا ہے، عامر کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ۔
رضوان کو ٹیم میں منتخب نہ کرنے کے سوال انضمام الحق نے کہا کہ جن 6 کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا وہ آٹومیٹک چوائس تھے جبکہ ہمارا کپتان وکٹ کیپر ہے جو کافی عرصے سے ٹیم کی نمائندگی کرتا رہا ہے، اس وجہ سے رضوان کو ٹیم کا حصہ نہیں بنا سکے۔














