
کراچی (اسپورٹس ڈیسک )ورلڈ کپ میں کھیلنے کیلئے فٹ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئےجن میں محمد رضوان کو سب سے زیادہ فٹ قراردےدیا گیا جبکہ
شان مسعود،حسن علی، آصف علی اورشاہین شاہ آفریدی بھی فٹ قرار دیئے گئے۔
فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سلیکشن کمیٹی اورہیڈ کوچ کی نگرانی میں ہوئے،جس میں ورلڈ کپ میں کھیلنے کے خواہشمند کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہوئے،ٹیسٹ میں وکٹ کیپر محمد رضوان 20نمبر کے ساتھ سب سے زیادہ فٹ قرار پائے،
شان مسعود اورحسن علی کا فٹنس لیول 19،ٓصف علی کا 18عشاریہ 5شاہین شاہ آفریدی نے18پوائنٹس حاصل کیے۔کیپٹن سرفرازاورمحمد عامرنے بھی ٹیسٹ پاس کرلیا۔
یاسرشاہ ،،فاسٹ باؤلرمحمد حسنین ،آل راؤنڈر عمادوسیم ٹیسٹ پاس نہ کرسکے۔بیسٹمین محمد حفیظ کامیاب ہوئےعابد علی کے ٹیسٹ بہتررہا،ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے17عشاریہ 4 پوائنٹس مختص کیے گئے تھے۔














