
نئی دیلی:بھارت نے بھی ورلڈ کپ 2019 کیلئے اپنےاسکواڈ کا اعلان کیا ہے،پندرہ رکنی اسکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے۔
بھارت پہلا میچ پانچ جون کوساؤتھمپٹن میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا ۔ورلڈ کپ میں وجے کارتک نے جگہ بنا لی ہے جبکہ 21سالہ رشبھ پنت شامل نہیں کیاگیا۔ وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی، روہیت شرما، ہاردک پانڈین اور کے ایل راہول بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
بھارتی اسکواڈ میں کپتان ویرات کوہلی روہیت شرما، شیکھر دھون، لوکیش راہول، وجے شنکر، مہندار سنگھ دھونی، کیدر جادھو، دنیش کارتک، یوزویندر چاہل، کلدیپ یادیو، بھونیشور کمار، جسپریت بومرہ، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا اور محمد شامی شامل ہیں۔کرکٹ ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔














