
دبئی (اسپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کا ہراسکواڈ 15 کرکٹرز اور 8 آفیشلز پر مشتمل ہوگا جبکہ اضافی کھلاڑیوں کو ٹیم ڈریسنگ روم کے جانے کی
بھی اجازت نہیں ہوگی۔ پاکستان نے ورلڈ کپ کیلئے 15کرکٹرز کا انتخاب کیاہے، محمد عامر اور آصف علی اضافی کھلاڑی کے طور پرانگلینڈ جا رہے ہیں۔
کسی کھلاڑی کو میگا ایونٹ کیلئے15رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تو کسی دوسرے کو جگہ خالی کرنا ہوگی۔اسی طرح بھارت نے بھی 4 اضافی کھلاڑی انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکا کے بھی چند ریزرو پلیئرز موجود ہوں گے۔آئی سی سی کے ایک آفیشل نے واضح کیاکہ ورلڈ کپ کا ہر اسکواڈ 23 رکنی ہوگا، اس میں 15کرکٹرز اور 8آفیشلز شامل ہو سکتے ہیں، اگر کوئی اضافی کھلاڑی ساتھ رکھنا چاہےتو کسی آفیشل کو کم کرکے ایسا کیا جاسکتا ہے۔ پالیسی کے مطابق ورلڈکپ میں شریک ٹیمیں22 مئی تک 15 رکنی اسکواڈ میں تبدیلیاں کرسکتی ہیں۔




































