جنوبی افریقہ سے سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں،بسمہ معروف

کراچی(رنگ نو ڈاٹ کام )پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم  جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیم سے سیریز کھیلنے کیلئے آج جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ان کی ٹیم سیریز جیت کر اپنی رینکنگ بہتر بنائے گی،ٹیم کمبی نیشن بہت اچھا ہے، عالیہ ریاض،ندا ڈار،ارم جاوید پاور ہیٹنگ کرسکتی ہیں

۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ویمن اے ٹیم بھی ہونی چاہئے،لڑکیوں کا پول چھوٹا ہے،جسے بڑھانے کی ضرورت ہے،ہم  بھرپور تیار ی کے ساتھ جنوبی افریقا جارہے ہیں،جنوبی افریقا سے ایک پوائنٹ کا فرق ہے،سیریز جیت کر اپنی رینکنگ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔