
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم 29اپریل کو جنوبی افریقہ کےلئے روانہ ہورہی ہے ۔
پی سی بی حکام کے مطابق ویمن ٹیم دورہ سائوتھ افریقہ میں تین ون ڈے میچز اور پانچ ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی ۔آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کے سلسلے میں قومی ویمن ٹیم سیریز کا پہلا ون ڈے میچ6 مئی کو سائوتھ افریقہ کی ویمن ٹیم کے خلاف ہوگا ۔دوسرا ون ڈے 9مئی، تیسرا 12مئی کو ہوگا،جبکہ پانچ ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز کا پہلا میچ 15مئی،دوسرا میچ 18مئی ،تیسرا میچ 19مئی،چوتھا میچ 22مئی اور پانچواں میچ 23مئی کو ہوگا ۔
دورہ سائوتھ افریقہ سے قومی ویمن ٹیم کو 21فروری سے 8مارچ 2020تک آسٹریلیا میں ہونے والی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی ۔




































