
پورٹ آف سپین (ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کو ورلڈ کپ 2019 کیلئےٹیم کے نائب کپتان مقررکردیئےگئے۔
کرس گیل کا یہ 50 اوورز کا آخری ٹورنامنٹ ہے۔
کرس گیل کا کہنا تھا کہ میری ذمہ داری ہے کہ کپتان اور ٹیم کے ہر رکن کو سپورٹ کروں۔36سالہ کرس گیل 103 ٹیسٹ، 289 ایک روزہ بین الاقوامی اور 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
تمام فارمیٹس میں اُن کے مجموعی رنز کی تعداد 18ہزار 992ہے۔کرس گیل 2007ء سے 2010ء کے دوران تینوں طرز کی کرکٹ کے 90 میچز میں ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں














