
اوول( رنگ نو ڈاٹ کام) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کرنا پڑا۔میچ سے
پہلے ہی بارش شروع ہوگئی تھی۔
بارش تھمنے پر سوا گھنٹے کی تاخیر سے جب میچ شروع ہوا تو منتظمین نے میچ کو 47 اوورز تک محدود کر دیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔اوپنر امام الحق اور فخر زمان نے اننگ کا آغاز کیا۔ فخر زمان دس کے مجموعی اسکور پر تین رنز بنا کر آرچر کی گیند پر روٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے
۔ پنتالیس کے اسکور پر بابر اعظم بھی سولہ رنز بنا کر پلنکٹ کی گیند پر وکٹ کیپر بٹلر کو کیچ دے بیٹھے ۔19 اوورز کے کھیل میں پاکستان نے80 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھربارش شروع ہوگئی اور میچ روکنا پڑا۔
بعد ازاں کھیل کو41 اوور تک محدود کر دیا گیا۔ تاہم پھر موسلادھار بارش ہونے لگی جس کے نتیجے میں میچ کو بے نتیجہ منسوخ کر دیا گیا ۔




































