
کولمبو (ویب ڈیسک)ویسٹ ایشیا بیس بال کپ رواں سال یکم جولائی سے سری لنکن دارالحکومت میں کھیلا جائےگا۔
صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے فخر علی شاہ کا کہبا تھا کہ ٹورنامنٹ میں 6ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پاکستان، میزبان سری لنکا، بھارت، عراق، ایران اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے تمام تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان قومی بیس بال چمپئن شپ کے بعد کیا جائے گا۔یادرہے کہ ٹورنامنٹ 6 جولائی تک جاری رہے گا۔




































