
لاہور(ویب ڈیسک )فاسٹ بولر وہاب ریاض نےکہاہےکہ کچھ روز پہلےمجھےخواب آیا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق فون کر
کے ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا حصہ ہونے سےآگاہ کررہے ہیں اوراگلے ہی روز یہ خواب سچ ثابت ہوگیا،دو سال قومی ٹیم سےباہر رہ کر بہت کچھ سیکھا ہے۔
لاہورمیں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے وہاب ریاض نےکہا کہ میرے والد کی شدید خواہش تھی کہ میں ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کروں لیکن وہ آج اس دنیا میں نہیں ہیں ۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پہلے سے پختہ کار بولر بن گیا ہوں، کوشش ہوگی کہ میرا تجربہ ٹیم کے کام آئے،انگلینڈ کی کنڈیشنز میں ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلا ،ٹیسٹ میچز کی وجہ سے وہاں کی پچز اور ماحول کا اندازہ ہے،انگلینڈ میں وکٹیں خشک ہوں گی اور ریورس سوئنگ کرنے والوں کو کامیابی حاصل ہوگی۔ ، اﷲ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے ۔
انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا اپنا پلان ہوتا ہے لیکن کوچ اور ٹیم مینجمنٹ بھی پلان دیتی ہے ۔ آخری اوورز میں ویری ایشن ہو گی اور یارکرز کرنا ہوں گے ۔ میں نے انگلینڈ میں کائونٹی کھیلی ہے اور ڈرائی کنڈیشن میں ریورس سوئنگ کارگر ثابت ہوتی ہے اور جو ٹیم ریورس سوئنگ کرے گی اسے فائدہ ہوگا ۔
۔ماضی میں کارکردگی کے حوالے سے ٹوئٹ کرکے جو معافی مانگی تھی اب کوشش ہو گی کہ اپنی کارکردگی دکھائوں کہ دوبارہ ایسی ٹوئٹ نہ کرنی پڑے ۔




































