ہاشم آملہ نےروزہ رکھ کرکرکٹ کیھلنےکے فوائد بتادیئے

لندن(ویب ڈیسک )جنوبی افریقا  کی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمن ہاشم آملہ نے رمضان المبارک میں ورلڈ کپ کے آغاز پر خوشی کا

اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزہ رکھنےسے ذہنی اور روحانی ورزش ہوجاتی ہے۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ کیلئے دیے گئےایک انٹرویو میں ہاشم آملہ نے کہا کہ روزہ رکھنے سے انہیں اصلاح میں مدد ملتی ہے۔ وہ ہمیشہ سے روزے رکھ رہے ہیں ۔رمضان المبارک سال کا سب سے اچھا مہینہ ہے اور انہیں لگتا ہے کہ اس سے اچھی ذہنی اور روحانی ورزش ہوجاتی ہے۔

ہاشم آملہ نےکہا کہ رن بنانا ہمیشہ اہم ہوتا ہے۔ وہ ورلڈ کپ کی فائنل الیون میں رہیں یا نہ رہیں وہ جو کرسکتے ہیں وہ کرتے ہیں اور اس کے بعد جو ہوتا ہے وہ ٹیم کی بھلائی کیلئے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ کپ کے 2وارم اپ میچز کھیل چکی ہے جس میں ہاشم آملہ نے نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔

خیال رہے کہ 2012میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے رمضان المبارک میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا اورہاشم آملہ نے روزے رکھ کر نہ صرف میچزمیں حصہ لیا تھا بلکہ جنوبی افریقہ کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔